Pages

Tuesday, May 1, 2012

نذرِ شاعرِ جوانسال محبی مسلم سلیم – احمد علی برقی اعظمی

پنج مطلع غزل کے کیا کہنے

ہے جو مسلم سلیم کا شہکار

 دلنشیں ہے شعورِ فکر و فن

ہیں وہ عصرِ جدید کے فنکار

 اپنی اردو نوازیوں کے لئے

داد و تحسین کے ہیں وہ حقدار

عہدِ حاضر میں ان کا حسنِ  بیاں

جوہرِ فکر و فن کا ہے اظہار

کیوں  نہ ہر دلعزیز ہو برقی

ان کی غزلوں کا دلنشیں معیار

مخلص

احمد علی برقی اعظمی

No comments:

Post a Comment