Thursday, April 7, 2011

Hamd and Naat

In the name of Allah, the most beneficial, the most merciful and durood-o-salaam 
on His messenger Nabi-e-kareem Sallallahu Alaihi Wasallm.
حمد باری تعالیٰ
Hamd-e-Bari Ta'ala by Muztar Khairabadi
مضطر خیرا بادی
و ہ رحیم ہے وہ کریم ہے۔زہے شان جل جلا لہ
وہی ہر صِفت میں قدیم ہےزہے شان جل جلا لہ
نہ مِٹے گا وہ نہ ہوا ہےوہ یہ تو وہ ہی جانے کہ کیا ہے وہ
وہی آپ اپنا علیم ہے۔زہے شان جل جلا لہ
وہی مالکِ طبقِ زمین وہی خالقِ فلکِ برین
وہی ربِّ عر شِ عظیم۔زہے شان جل جلا لہ
وہی چارہ گر دمِ یاس ہے وہی درد مندونکی کی آس ہے
وہی غمزدوں کاحکیم ہے۔زہے شان جل جلا لہ
وہ بشیر ہے وہ نذیر ہے وہ سمیع ہے وہ  بصیر ہے
وہ خبیر ہے وہ علیم ہے۔زہے شان جل جلا لہ
یہ اسی کا باغ میں رنگ ہے یہ اوسیکی دِل میں اُمنگ ہے
یہ اوسیکی  گُل میں شمیم ہے۔زہے شان جل جلا لہ
یہ اسی کا رنگ اُسی کا رُویہ اسی کی خو ہے اسی کی بو
یہ اسی کی موجِ نسیم ہے۔زہے شان جل جلا لہ
وہ فروغ دیدہ زار ہے وہ ضیائے خانۂ تار ہے
وہی سب دِلوں میں مُقیم ہے۔زہے شان جل جلا لہ
وہی کفیل مضطر زار ہے  وہ وکیل جُملہ دیار ہے
وہ طبیب قلبِ دو نیم ہے۔زہے شان جلّ جلا  لہ
******************************************** 


Na'at-e-paak by Dr. Saleem Wahid Saleem

No comments: