نذرِ شاعرِ جوانسال محبی مسلم سلیم – احمد علی برقی اعظمی
پنج مطلع غزل کے کیا کہنے
ہے جو مسلم سلیم کا شہکار
دلنشیں ہے شعورِ فکر و فن
ہیں وہ عصرِ جدید کے فنکار
اپنی اردو نوازیوں کے لئے
داد و تحسین کے ہیں وہ حقدار
عہدِ حاضر میں ان کا حسنِ بیاں
جوہرِ فکر و فن کا ہے اظہار
کیوں نہ ہر دلعزیز ہو برقی
ان کی غزلوں کا دلنشیں معیار
مخلص
احمد علی برقی اعظمی
No comments:
Post a Comment